خودساختہ مذہبی رہنما پھل آہاری مہاراج کو سزائے عمرقید

جئے پور ۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے ضلع الور کی ایک عدالت نے آج 70 سالہ خودساختہ مذہبی رہنما کوشلیندرا پراناآچاریہ پھل آہاری مہاراج کو عمرقید کی سزاء سنائی۔ ان پر ایک 21 سالہ خاتون کے ساتھ جنسی بدسلوکی کا جرم ثابت ہوچکا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج راجندر شرما نے ان پر ایک لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ وکیل صفائی اشوک شرما نے کہاکہ اس عدالتی حکم کے خلاف اعلیٰ تر عدالت میں اپیل کی جائیگی۔ گذشتہ سال ستمبر میں الور پولیس نے مہاراج کے خلاف ایک خاتون کے ساتھ جنسی بدسلوکی کا مقدمہ درج کیا تھا۔