خودساختہ لشکرطیبہ کمانڈر گرفتار

سرینگر ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) سیکوریٹی فورسیس نے آج جنوبی کشمیر کے کلگام ضلع سے لشکرطیبہ کے خودساختہ ڈسٹرکٹ کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ محمد نوید جاٹ عرف ابو حنزاللہ جسے پاکستان کے شہر ملتان کا شہری بتایا گیا ہے، کو فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ضلع کلگام کے بیہی باغ علاقہ سے گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے ایک اے کے رائفل، دو میگزین اور گولہ بارود کی بڑی مقدار ضبط کی گئی۔ حنزاللہ کافی عرصہ سے لشکرطیبہ کے خودساختہ ڈسٹرکٹ کمانڈر کی حیثیت سے اس علاقہ میں سرگرم تھا۔

تین افراد ہتھیار کے ساتھ گرفتار
ایٹانگر۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) بنڈیردیوا میں پولیس کے ایک خصوصی آپریشن کے دوران 3 افراد کو ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کیا گیا جن میں .32 کی دو پستولیں اور 17 کارآمد کارتوس شامل ہیں۔ سٹی ایس پی سیجو کروویلا نے بتایا کہ گرفتار شدہ افراد کی بنگیاکامے، راج پیگو اور پرنب سائیکیا کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی ہے۔