حیدرآباد ۔27 جون (راست) محمد عبدالقدیر سکریٹری کے بموجب ماہنامہ رہبر صنعت و تجارت کا ہفتہ واری پروگرام اتوار 28 جون کو 11 تا ایک بجے دن دفتر رہبر صنعت و تجارت ہندی ملاپ آفس معظم جاہی مارکٹ پر منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر عبدالوکیل بابا خان صنعت و تجارتی پر لکچر دیں گے۔ جناب محمد صدیق طاہر روزہ رہنے کے سہل طریقہ اور جناب محمد سلیم الدین اکسپورٹ ایمپورٹ پر لکچر دیں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9393420909 پر ربط کریں۔ایسے افراد جو چھوٹی صنعتوں کے ذریعہ حصول روـزگار کے خواہشمند ہو ، وہ ا س موقع سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ہفتہ واری پروگرام میں ماہر صنعتکار مختلف صنعتوں کے قیام اور اس سے حاصل ہونے والے روزگار سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کروائیں گے۔