حیدرآباد ۔ 28 نومبر (راست) محمد عبدالقدیر سکریٹری کے بموجب ماہنامہ رہبر صنعت و تجارت کا ہفتہ واری پروگرام اتوار 25 نومبر کو 11.30 تا 1.30 بجے دن دفتر رہبر صنعت و تجارت بمقابل ہندی ملاپ آفس نزد بی جے پی آفس معظم جاہی مارکٹ پر منعقد ہوگا۔ جناب محمد صدیق طاہر پین بام اور مساج آئیل بنانے کا طریقہ اور فزیوتھراپی پر لکچر دیں گے۔ جناب ایس ایم معز ڈیری پروڈکٹ اور لائسنسنگ رجسٹریشن پر لکچر دیں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9393420909 پر ربط کریں۔