٭ میک اپ کرنا جتنا ضروری ہوتا ہے اسے صاف کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہوتا ہے ورنہ چہرے پر انفکشن ہوسکتا ہے۔میک اپ کرنے سے جلد کے مسامات بند ہوجاتے ہیں اور طویل وقت تک بند رہنے سے جلد کے اندر کی گندگی باہر نہیں نکل پاتی جو بعد میں کیل اور مہاسوں کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ سونے سے پہلے دودھ میں روئی بھگوکر چہرے کو صاف کریں۔ اگر دودھ نہ ہو تو خام دودھ میں عرق گلاب استعمال کریں۔ تازہ دودھ میں تھوڑا لیموں کا رس اوردہی ملا کر جلد کو صاف کرسکتے ہیں۔
٭ اگر آپ کے چہرے پرروئیں ہیں تو پانی میں نمک ڈال کر سوتی کپڑے سے اسے چہرے پر ملیں۔ تقریباً ایک ہفتے کے استعمال سے وہ صاف ہوجائیں گے۔ ٭ دیسی موم میں لیموں کا رس ملا کر ہونٹوں پر لگائیں، ہونٹ نرم ملائم رہیں گے۔٭ ٹماٹر کا رس چہرے پر ملنے سے داغ دھبے ختم ہوجاتے ہیں اور چہرے میں دلکشی پیدا ہوتی ہے۔٭ مولی کے بیج پیس کر تھوڑی سی دہی میں ملا کر چہرے پر خوب ملیں۔ چند دن میں داغ دور ہوجائیں گے۔٭ لیموں کا رس چہرے کے داغ کیلئے نہایت مفید ہے۔