خواجہ احمد عباس کو حامد انصاری کا خراج

نئی دہلی ۔ 7 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے آج فلم ڈائرکٹر ناول نگار اور مصنف خواجہ احمد عباس کو خراج پیش کیا اور انہیں ہندوستانی کمرشیل فلموں میں ایک نامور جدت پسند شخص قرار دیا ۔ ادب آرٹ اور سماجی بیداری پر خواجہ احمد عباس صدی لکچر دیتے ہوئے حامد انصاری نے ان کے کام کو بہت ہی موثر قرار دیا اور کہا کہ یہ نہایت ہی شاندار اور قابل ستائش کام ہے۔
ہندوستانی سنیما کے لیے ان کی خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں ۔۔