حیدرآباد ۔ 21 ستمبر (پریس نوٹ) ادارہ سیاست اور ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیئر کے مشترکہ زیراہتمام حجامہ کیمپس برائے خواتین22 ستمبر جمعرات کو صبح 10 تا 2 بجے دن اردو گھر مغلپورہ جبکہ 25 ستمبر اتوار کو الامین ماڈل اسکول ٹولی چوکی میں صبح 9 تا 2 بجے دن کے درمیان منعقد ہوں گے۔ حکیم ڈاکٹر سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپس کے بموجب لیڈی ماہر حجامہ ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ اپنے دیگر ڈاکٹرس ٹیم کے ساتھ حجامہ کریں گے۔ دوران حجامہ مریضوں سے فی کپ 60 روپئے لئے جائیں گے۔ کوآرڈینیٹر نے مزید بتایا کہ ایسے مریض جوکہ موٹاپا، بانجھ پن، تھائیرائیڈ، پی سی او ڈی، عرق النساء، جوڑوں کا درد، کمر درد، گردن درد، ذیابیطس، بلڈپریشر، آدھے سر کا درد، فالج، لقوہ اور دیگر امراض کے مریض استفادہ کرسکتے ہیں۔ رجسٹریشن اور مزید معلومات کیلئے فون نمبر 8125249080 ، 9550287583پر صبح 11 تا 5 بجے شام کے درمیان ربط کریں۔