آر پی ایف ٹریننگ سنٹر ، مولا علی میں سمینار ، پی کے سریواستو کا خطاب
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : مسٹر پی کے سریواستو ، جنرل مینجر ، ساوتھ سنٹرل ریلوے نے آج عوام پر زور دیا کہ خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک سے اجتناب کریں اور اس حقیقت کو تسلیم کریں کہ خواتین کئی اہم میدانوں جیسے نظم و نسق ، بزنس ، سماجی ترقی اور دوسرے شعبوں میں مردوں کے برابر خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ مسٹر پی کے سریواستو آج ریلوے پروٹیکشن فورس ٹریننگ سنٹر ، مولا علی میں نئے تعمیر کئے گئے آڈیٹوریم میں آر پی ایف ٹریننگ سنٹر مولا علی کے زیر اہتمام ’ جینڈر سینسیٹائزیشن ‘ کے موضوع پر ایک سمینار سے افتتاحی خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جنسی امتیاز عرصہ دراز سے پایا جاتا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اس کو ختم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں خواتین نے کئی میدانوں میں اعلیٰ مقام حاصل کیا اور بڑی ذمہ داریاں سنبھالیں ۔ انہوں نے ریلوے پروٹیکشن فورس اور گورنمنٹ ریلوے پولیس سے اپیل کی ٹرینس میں خواتین مسافروں کی سیکوریٹی کو یقینی بنائیں ۔ مسٹر محمد اختر ، پرنسپل ، سلطان العلوم لا کالج حیدرآباد نے اس سمینار میں کلیدی خطبہ دیا ۔ قبل ازیں مسٹر سریواستو نے اس آڈیٹوریم کا افتتاح کیا ۔۔