خواتین کے خلاف مظالم میں اضافہ

نئی دہلی ۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) خواتین کے خلافمظالم میں حالیہ عرصہ کے دوران اضافہ کا رجحان دیکھا گیا ہے اور صرف سال 2013ء میں تین لاکھ سے زائد واقعات درج کئے گئے ہیں ۔ راجیہ سبھا کو آج یہ بات بتائی گئی ہے ۔ وزیر بہبودی خواتین و اطفال مینکا گاندھی نے تحریری جواب میں نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو ڈاٹا کے حوالہ سے کہا ہے کہ 2011ء میں خواتین کے خلاف مظالم کے 2,28,650 واقعات درج کئے گئے ہیں ۔ 2012ء میں مزید اضافہ دیکھا گیا اور جملہ 2,44,270 واقعات درج کئے گئے جب کہ سال 2013ء میں جملہ 3,09,546واقعات درج کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔