بھرت پور5اگست (سیاست ڈاٹ کام )راجستھان کے بھرت پور میں خواتین کی چوٹی کاٹنے کے شبہ میں ایک کم عقل شخص کی متعدد لوگوں نے پٹائی کردی ۔ اس صدمے سے اس کے بھائی کی موت ہوگئی۔ اس معاملے میں پولیس نے نامزد ملزمان میں سے 9 لوگوں کو آج حراست میں لیا ہے ۔ڈیگ کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سریندر کبیا نے بتایا کہ 30جولائی کو سیکری تھانے کے سول پور پٹی باشندہ کم عقم مبین کی سیکری تھانہ کے گاؤں کگڑاواس میں مقامی لوگوں نے خواتین کی چوٹی کاٹنے کے الزام میں درخت سے باندھ کر وحشیانہ پٹائی کی تھی جسے دیکھ کر مبین کے بھائی ظہیرکوصدمہ ہوگیا اور بعد ازاں صدمے سے اس کی موت ہو گئی اور مبین شدید زخمی ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں مبین کے بھائی نے 4 اگست کو لالو، نندو، بھجن، منگل، رنجیت، سریش، ترلوک، ستیش، سگر، راجو، چتر سنگھ، مانگی، بونی اور 10-15لوگو ں کے خلاف پولیس میں معاملہ درج کرایا تھا۔ معاملے کے تحت پولیس کی تین تھانوں کی ٹیموں نے آج ملزمین کو حراست میں لیا ہے۔
پولیس اس معاملے کی تفصیلی جانچ کررہی ہے ۔