نئی دہلی16جولائی (سیاست ڈاٹ کام )خواتین کانگریس نے مودی حکومت پر خواتین کی سیکورٹی کے لئے مثبت قدم اٹھانے اور خواتین سیکورٹی ایکٹ پاس کرانے کے لئے دباو بنانے کے لئے پیر کو یہاں ‘آکروش ریلی’ نکالی اور کہاکہ اگرحکومت اس سمت میں ٹھوس قدم نہیں اٹھاتی ہے تو پورے ملک میں ‘جن آکروش ریلی’ (عوامی غصہ ریلی) نکالی جائے گی۔خواتین کانگریس کی صدر سشمیتا دیوی نے ریلی میں شامل ہونے سے پہلے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ مودی حکومت خواتین کو سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور خواتین ریزرویشن بل لانے کے اپنے وعدے کو بھول گئی ہے ۔ خواتین کی سیکورٹی اور خواتین ریزرویشن پر مودی حکومت کو اس کا وعدہ یاد دلانے کے لئے خواتین کانگریس دہلی کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں آکروش ریلی نکالے گی۔