ریاض۔سعودی عرب کے سینئر علماء کونسل اور مذہبی اسکالرس کی اکثریت نے چہارشنبہ کے روز عورتوں کو گاڑی چلانے کے متعلق شاہی فرمان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔اسلامی اسکالرس نے کہاکہ کنگ سلمان بن عبدالعزیز نے شہریوں کے مفاد میں صحیح اور موثر اقدام اٹھایا ہے۔
کونسل نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ’’ اللہ خادم الحرمین شریف کی حفاظت کرے جو اسلامی شرعی کی روشنی میں ملک او رعوام کے مفاد میں کام کررہے ہیں‘‘۔ای ایف ای کی خبر کے مطابق علماء کونسل کی اکثریت نے خواتین کے گاڑی چلانے پرکسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں جتایا بشرطیکہ خواتین کی عظمت اور احترام کو ٹھیس پہنچائے بغیر یہ کام کیاجانا چاہئے۔
گلف نیوز کی خبر کے مطابق شاہی فرمان میں کہاگیا ہے کہ’’ جنھوں نے اس کی مخالفت کی او راس کو روکنے کی کوشش کی ( منفی) انداز میں اس کا نتائج کچھ بھی برآمد نہیں ہوا‘‘۔
عرب نیوز کی خبرہے کہ کونسل آف سینئر اسکالرس کے شیخ محمد العیسیٰ نے یہ وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’ خواتین‘ یہ اس ضمن میں کوئی بھی ہو‘ سب کو ڈرائیوینگ کا حق حاصل ہے‘ کسی ایک علیحدہ گروپ کی بحث پر اس کو حق کو ختم نہیں کیاجاسکتا‘‘۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ ’’ اسلامی اور بین الاقوامی اتفاق رائے سے اس مضبط اقدام کو شرعی قوانین کے پیش نظر جاری فرمان کے سبب تقویت ملی ہے‘ جس کی وجہہ سے خواتین کو ان کے حقوق فراہم کرنے کا صحیح راستہ بھی ملا ہے‘‘۔کنگ سلمان نے منگل کے روز شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے سعودی عربیہ کی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کا اعلان کیاہے۔ جس کی ٹوئٹر پر کافی ستائش بھی کی جارہی ہے۔