مدرسہ رحمانیہ میں تقسیم اسناد تقریب ، جناب اعظم علی خرم کا خطاب
حیدرآباد۔29جنوری(سیاست نیوز ) مدرسہ رحمانیہ دبیر پورہ کے ٹیلرنگ سنٹر وبیوٹیشن کورسس اسناد کی تقسیم جناب اعظم علی خرم جنرل سکریٹری ٹی آر ایس گریٹر حیدرآباد کے ہاتھوں عمل میںآئی محترمہ ثناء حسینی پرنسپل پرنسس احسن ایجوکیشنل سنٹر نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ان کے علاوہ جناب الیاس احمد امین صدر مدرسہ وسنٹر ‘ جناب ایم اے ذیشان جنرل سکریٹری اور مدرسہ کے منتظمین و سینکڑوں کی تعداد میںخواتین او رلڑکیاں بھی موجود تھیں۔ اسناد کی تقسیم سے قبل جناب اعظم علی خرم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم یافتہ و ہنر مند خواتین نہ صرف اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرسکتی ہیں بلکہ اپنے افراد خاندان کے لئے بھی معاشی طور پر مدد گار ثابت ہونگی۔ انہوں نے مدرسہ رحمانیہ کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کو خود مختار بنانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کی ستائش کی اور کہاکہ پرانے شہر کی گلی میں اس قسم کے اداروں کی ضرورت ہے جو خواتین کو تعلیم اور ہنر سے مربوط کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے حکومت تلنگانہ کی معلنہ فلاحی اسکیمات سے استفادکرنے کی اپیل کی اور کہاکہ کے سی آر انتظامیہ سنہری تلنگانہ ریاست کی تشکیل کو یقینی بنانے کے لئے ریاست کے تمام طبقات اور قوموں کی یکساں ترقی کے لئے کوشاں ہے اور یہی وجہہ ہے کہ حکومت تلنگانہ جہاں پر اقلیتی طبقات کے لئے شادی مبارک اسکیم کا اعلان کیا ہے اسی طرز پر معاشی طور پر پسماندہ ایس سی‘ ایس ٹی‘ بی سی طبقات کے لئے کلیان لکشمی اسکیم کو متعارف کیا۔ انہوں نے مدرسوں کے متعلق بدگمانیاں پھیلانے والوں کو مدرسہ رحمانیہ کا مشاہدہ کرنے کی اپیل کی جہاں پر بلاتفریق مذہب ‘ ذات پات انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے مدرسے رحمانیہ کے ذمہ داران غیر مسلم لڑکیوں اور خواتین کو بھی مفت ٹیلرنگ وبیوٹیشن کورسس کی تربیت دے رہے ہیں۔ محترمہ ثناء حسینی نے بھی اس وموقع پر خطاب کرتے ہوئے مدرسہ رحمانیہ کے ذمہ داران کی ستائش کی ۔ جناب الیاس احمد امین نے بھی مخاطب کیا۔ بعدازاں جناب اعظم علی خرم اور محترمہ ثناء حسینی کے ہاتھوں تربیت حاصل کرنے والی لڑکیوں اور خواتین میں اسناد کی تقسیم عمل میںلائی گئی۔