خواتین کو بھی مردوں کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں:ہلاری

نیویارک 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں 2016 میں منعقد شدنی صدارتی انتخابات کی امیدوار ہلاری کلنٹن نے آج خواتین کے ساتھ مساویانہ سلوک روا رکھے جانے پر ہندوستان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں آج خاتون تاجرین و صنعتکاروں کی کمی نہیں ہے جو مائیکرو فینانس قرضہ جات کے حصول کیلئے میدان میں اتر آئی ہیں اور اس طرح ان خواتین نے اُن کے (کلنٹن) اس نظریہ کی تائید کی ہے جہاں خواتین کے ساتھ مساویانہ سلوک روا رکھے جانے پر ہمیشہ زور دیتی آئی ہیں ۔ وہ چاہتی ہیں کہ خواتین کو بھی ہر شعبہ میں مردوں کے برابر تنخواہیں ادا کی جائیں اور اُن کے خلاف جنسی تشدد کا سلسلہ بندکیا جائے۔علاوہ ازیں عالمی سطح پر بھی خواتین کو بھی مردوں کے برابر مواقع فراہم کئے جائیں ۔ امریکی صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کرنے کے بعد ہلاری کلنٹن کا یہ پہلا بڑا خطاب تھا جہاں 67 سالہ کلنٹن ’ویمن ان دی ورلڈ‘ کی سالانہ سمیٹ سے مخاطب تھیں۔