خواتین پر مظالم پر مباحث میں راہول گاندھی کی دلچسپی

نئی دہلی 7 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا میں ایوان کے وسط میں پہونچ کر احتجاج کرنے کے ایک دن بعد کانگریس کے رکن راہول گاندھی نے آج پھر وہاں سرگرم رہے اور انہو ںنے خواتین اور بچوں پر مظالم کے خلاف مباحث میں کانگریس ارکان کو زیادہ وقت دینے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ راہول گاندھی چوتھی قطار میں بیٹھے تھے اور وہ مباحث کی سماعت کر رہے تھے جب کانگریس رکن جیوتر آدتیہ سندھیا اظہار خیال کر رہے تھے ۔ انہوں نے رنجیت راجن کی تقریر کے ختم پر میز بھی تھپتھپائی ۔ رنجن نے مقررہ وقت سے زیادہ وقت تک اظہار خیال کیا جس پر کرسی صدارت نے ان کو روکنے کی کوشش کی تاہم راہول گاندھی اور دوسرے کانگریس ارکان نے انہیں اضافی وقت دینے کا مطالبہ کیا ۔ مسٹر رنجن نے انہیں دئے گئے گیارہ منٹ سے زیادہ وقت تک تقریر کی تھی جس پر اسپیکر نے انہیں اپنی تقریر ختم کرنے کو کہا تھا ۔

امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کا
تین روزہ دورہ ہند
نئی دہلی۔/7اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دور ہند کے بعد وزیر دفاع چک ہیگل تین روزہ دورہ پر ہندوستان پہنچ رہے ہیں جہاں وہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیردفاع ارون جیٹلی، وزیر خارجہ سشما سوراج اور قومی سلامتی مشیر اجیت دول سے ملاقات کریں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ مسٹر ہیگل دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کے موضوع پر بات چیت کریں گے جس میں دفاعی ہارڈویر میں شراکت داری بھی شامل ہے۔ نئی دہلی میں 26مئی کو نئی حکومت تشکیل دیئے جانے کے بعد مسٹر ہیگل کے دورہ کو امریکہ کی جانب سے اعلیٰ سطحی دوروں کا ایک حصہ سمجھا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ جان کیری نے 30جولائی تا یکم اگسٹ ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔