خواتین سے تعصب دہشت گردی سے زیادہ خطرناک: نوین پٹنائک

رورکیلا۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ چیف منسٹر اوڈیشا نوین پٹنائک نے آج کہا کہ ان کی حکومت بچیوں اور خواتین سے تعصب کی روک تھام کرنے کی پابند ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں اور تسلیم کرتے ہیں کہ خواتین اور بچیوں کی طاقت بہت زیادہ ہے۔ ہم ان کے خلاف کسی بھی قسم کے تعصب کی اجازت نہیں دیں گے، کیونکہ خواتین اور بچیوں سے تعصب دہشت گردی سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔ وہ بیجو یووا جنتادل سے خطاب کررہے تھے۔