خواتین زرعی کاموں کیلئے گھروں سے نکلیں : وزیر زراعت

نئی دہلی۔ 30اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے گھرکی مالی خوشحالی کے لئے گاوں کی خواتین سے آگے آنے کی آج اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جن کنبوں میں مردوں کے ساتھ خواتین زرعی کاموں میں مدد کرتی ہیں وہ زیادہ خوشحال ہیں۔