خواتین اور بچوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو راکھی باندھی

نئی دہلی۔10اگست ( سیاست ڈاٹ کام) رکھشا بندھن کے موقع پر تمام شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچوں نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو ’’ راکھی‘‘ باندھی ‘ رکھشا بندھن کے خوشگوار موقع پر مودی نے اپنے پیام میں عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ انہیں راکھی باندھنے والوں میں ورنداون اور وارنسی کی بیواؤں ‘ مختلف خاتون تنظیموں کی ارکان بیجے پی مہیلا مورچہ کی خواتین ‘ دہلی سکھ پرتھی ندھی سبھا اسکولی طلبہ ‘ خصوصی طور پر معذور بچوں نے وزیراعظم کی کلائی پر راکھی باندھی ۔ گجرات سے تعلق رکھنے والی خاتون ارکان پارلیمنٹ بھی وزیراعظم کو راکھی باندھنے والوں میں شامل تھیں ۔ اقلیتی اُمور کی وزیر نجمہ ہبت اللہ اور سادھوی رتھمبرا نے بھی وزیراعظم کو مبارکباد دی اور کلائی پر راکھی باندھی۔