خلیج میں ہندوستانی ورکرس کی شکایات میں اضافہ

نئی دہلی۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) خلیج کے بعض ممالک میں ہندوستانی ورکرس کی شکایات میں اضافہ کا رجحان دیکھا گیا اور گزشتہ ایک سال کے دوران قطر میں سب سے زیادہ شکایات درج کی گئیں۔ حکومت نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ جملہ 13,610 شکایات درج کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ سال 12,720 شکایات کا اندراج ہوا تھا۔ ان میں قطر 2,991 شکایات کے ساتھ سرفہرست اور سعودی عرب 2,973 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ملائیشیا میں بھی ہندوستانی ورکرس کی شکایات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔