خلیج میں فرانسیسی طیارہ بردار جہاز

پیرس ۔ /6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی طیارہ بردار جہاز چارلس ڈی گال اور اس کے بیڑے کو خلیج میں متعین کیا جائے گا تاکہ داعش کے خلاف جاری آپریشنس میں مدد مل سکے ۔ ملٹری نیوز کی سائیٹ نے آج یہ اطلاع دی ۔ فرانسیسی صدر فرینکوئی اولان /14 جنور ی کو سال نو کی اپنی تقریر کے موقع پر اس کا اعلان کریں گے۔

ٹرین کی ٹکر میں 40 مسافرین زخمی
ریوڈی جنیرو۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے ریوڈی جنیرو میں دو مسافر ٹرینوں کی ٹکر میں کم و بیش 40 افراد زخمی ہوگئے۔ ریو اسٹیٹ ٹرانسپورٹیشن سربراہ کارلوس اوسوریو نے بتایا کہ ایک ٹرین پہلے سے ہی اسٹیشن پر ٹھہری ہوئی تھی جبکہ اسی پٹری پر آنے والی دوسری ٹرین نے اسے ٹکر دیدی۔ حادثہ مسکیٹا ٹاؤن میں پیش آیا۔ اوگلوبو نیٹ ورک کے مطابق زخمی ہونے والوں کی حالت تشویشناک نہیں بتائی گئی ہے۔