خلیج میں حیدرآبادی خاتون پریشان

حیدرآباد /23 مارچ ( سیاست نیوز ) ایک حیدرآبادی خاتون کی لڑکی نے خلیج میں اپنی والدہ کو اس کے آجر کی جانب سے دبئی سے مسقط کو غیر قانونی منتقلی پر اس کی مدد اور اسے ہندوستان واپس لانے کیلئے وزارت امور خارجہ سے درخواست کی ہے۔بیٹی نے آج یہاں بتایا کہ اس نے وزیر امورخارجہ سشما سوراج ، انڈین ایمبیسی اور حکومت تلنگانہ سے مدد چاہی ہے ۔ لڑکی نے بتایا کہ ایک ایجنٹ کی پیشکش پر اس کی ماں گذشتہ سال 11 اکٹوبر کو دبئی گئی تھی ۔