نئی دہلی ۔ /28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے سبب جنوب مشرقی مانسون مزید جلد پہونچنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب کل رات تک یہ طوفان کی شکل بھی اختیار کرسکتا ہے ۔ اس کے اثر سے /30 تا /31 مئی کیرالا میں بارش ہوگی اور یہ ملک بھر میں مانسون کے آمد کی علامت ہے ۔ جنوب مغربی مانسون کے کیرالا اور شمال مشرقی ہندوستان میں پیشرفت کیلئے حالات انتہائی سازگار ہیں ۔