ممبئی ۔ 25 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی محکمہ موسمیات نے آج کہا کہ خلیج بنگال میں طوفانی ہواؤں کے سبب رواں سال کے جنوب مغربی مانسون کا اختتام مؤخر ہوگیا ہے۔چنانچہ گزشتہ سال کے مقابلہ چار دن کی تاخیر سے رواں مانسون اب توقع ہے کہ 29 ستمبر کو اختتام پذیرہوگا۔ بالعموم 16 اور 22 ستمبر کے دوران ہر سال یہ مانسون ختم ہوتا ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ اس سال مانسون کے دوران ملک میں تقریباً معمول کے مطابق بارش ریکارڈ کی گئی۔