جئے پور ، 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن نے جماعت XII کی اپنی تاریخ کی نصابی کتب کے نئے ایڈیشن میں علاء الدین خلجی کے راجپوت رانی پدمنی کا آئینہ کے ذریعہ دیدار کرنے کا تذکرہ حذف کردیا ہے۔ آٹھ سالہ محاصرہ کے باوجود چتور پر فتح نہ ملنے پر سلطان نے پدمنی کا آئینہ میں عکس دیکھ کر دہلی لوٹ جانے کی پیشکش کی جسے رانا پرتاپ نے قبول کیا تھا۔ تاہم اب اس واقعہ کا نصابی کتاب میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔