خلائی اسٹیشن کے خلا بازوں نے 16 مرتبہ نیا سال منایا

واشنگٹن۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں موجود خلا بازوں نے 16 مرتبہ نیا سال منایا، کیونکہ خلائی اسٹیشن کرۂ ارض کے اطراف 16 مرتبہ گردش کرتے ہوئے نصف شب کے وقت نئے سال کے جشن کا مشاہدہ کررہا تھا۔ خلائی اسٹیشن پر موجود 42 خلا بازوں نے 28,163 کیلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے کرۂ ارض کے اطراف 16 مرتبہ گردش کی اور اس طرح خلا بازوں کو 16 مرتبہ نیا سال منانے کا منفرد موقع حاصل ہوا۔ خلا بازآئندہ مال بردار جہاز کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف تھے جبکہ آدھی رات کو نئے سال کا آغاز ہوا۔ یہ مال بردار جہاز 6 جنوری کو خلائی اسٹیشن پر پہنچے گا۔ اس میں 3,700 پاؤنڈس سے زیادہ وزنی سائنٹفک آلات ، ٹیکنالوجی کے مظاہرے اور رسد روانہ کی جارہی ہے۔ کمانڈر ڈیری ڈچ وِلمور اور ان کے ناسا کے علاوہ یوروپی خلائی محکمے کے خلا باز اس مال بردار خلائی جہاز کا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر استقبال کریں گے۔