حیدرآباد ۔ 24 ڈسمبر (پی ٹی آئی) ایک خطرناک ماونواز لیڈر نے جس کے سر پر 25 لاکھ روپئے کا انعام رکھا گیا تھا آج خود کو پولیس کے حوالہ کر دیا ۔ سینئر پولیس عہدیدار نے کہاکہ جے نرسمہا ریڈی عرف جمپنا نے جو ممنوعہ سی پی آئی (مانواز) کی مرکزی کمیٹی کا ایک رکن بھی تھا، ماؤ نوازوں کی ضلع کمیٹی کی رکن اپنی بیوی رجیتا کے ساتھ گذشتہ روز خود کو حکام کے حوالہ کیا ۔ جمپنا کا تعلق ضلع محبوب آباد سے ہے ۔ اس نے 1984 میں انتہاء پسندماونواز تنظیم پیپلزوار گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ ماؤنواز جوڑا اڈیشہ میں مقیم تھا اور ضلع کندھامل میں سرگرم تھا ۔ یہ جوڑا اس علاقہ کے مختلف پولیس اسٹیشنوں اور سیکوریٹی فورسیس پر حملوں کے متعدد واقعات میں ملوث تھے۔ خطرناک انتہاپسند جوڑے کی خودسپردگی کا کل سرکاری طور پر اعلان کیا جائے گا۔