حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( راست ) : ایچ ای ایچ دی نظامس میوزیم کی جانب سے چلائے جانے والے اردو خوش نویسی ( خطاطی ) اور انگریزی کیلی گرافی کے سہ ماہی کورس کے نئے بیاچ کا آغاز 6 دسمبر سے ہورہا ہے ۔ اس کورس کی تربیت شعبہ خطاطی و گرافک ڈیزائن ادارہ ادبیات اردو کے سینئیر انسٹرکٹر جناب محمد عبدالغفار دے رہے ہیں ۔ داخلے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے ۔ کلاسیس ہفتے میں تین دن بروز منگل ، جمعرات اور ہفتہ بہ وقت 6 بجے تا 8 بجے شام ہوں گی ۔ خواتین کے لیے علحدہ کلاس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ خواہش مند جناب بھاسکر راؤ کیوریٹر نظام میوزیم پرانی حویلی پر 11 تا 4 بجے دن شخصی طور پر یا فون 040-24521029 پر ربط کریں ۔۔