جی آر پی میں کمانڈر کی جانب سے ایف آئی آرکا اندراج
مغل سرائے ۔28جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایک اسپیشل آرمی ٹرین کے ذریعہ روانہ ہونے والے 10بی ایس ایف جوان چہارشنبہ کو لاپتہ ہوگئے ۔ یہ آرمی ٹرین بردھامان اور دھن باد ریلوے اسٹیشنس سے گزر رہی تھی ۔ بی ایس ایف جوانوں کے کمانڈر نے جی آر پی میں ایف آئی آر درج کروائی ۔ ایف آئی آر میں جوانوں کو ’’ بغیر اطلاع غیر حاضر کہا گیا ‘‘ ۔ ’’83 بی ایس ایف جوان آرمی کے اسپیشل ٹرین میں جموں و کشمیر کو روانہ ہوئے تھے جن میں سے 10بی ایس ایف جوان دھن باد اور بردھامان کے درمیان کمانڈر کو اطلاع دیئے بغیر لاپتہ ہوگئے ۔ اس سلسلہ میں ’’ فرار ‘‘ ہونے کی رپورٹ فائل کردی ہے اورہم نے اس ضمن میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ جتیندرا کمار یادو سب انسپکٹر جی آر پی مغل سرائے نے یہ بات کہی ۔ یہ اسپیشل ٹرین جموں کے سامبا سیکٹر کے لئے روانہ ہوئی تھی جس میں 83 سولجرس تھے ۔ مغل سرائے اسٹیشن پر ٹرین کے رکنے پر گنتی کرنے پر 10جوان لاپتہ پائے گئے ۔ پولیس اس واقعہ کو گہری نظر سے اور ہر زاویہ سے تحقیقات کررہی ہے ۔