حیدرآباد۔ 26 جنوری (سیاست نیوز) آندھرا پردیش تلگو دیشم پارٹی نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی صدر و قائد اپوزیشن اے پی اسمبلی وائی ایس جگن موہن ریڈی پر الزام عائد کیا کہ وہ آندھرا پردیش کی صورتحال کو ابتر بنانے اور ریاست کو نقصان پہونچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ریاست کے خصوصی موقف کی فراہمی کے مطالبہ پر ہڑتال کے نام پر وشاکھاپٹنم میں تشدد پیدا کرکے وشاکھاپٹنم کو نقصان پہونچانے کیلئے جگن کوشاں ہیں۔ وزیر محنت و روزگار حکومت آندھرا پردیش اچن نائیڈو نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خصوصی موقف اور خصوصی پیاکیج کے مسئلہ پر برسرعام مباحث کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود حکومت کے نمائندہ کی حیثیت سے برسرعام مباحث میں حصہ لیں گے اور دریافت کیا کہ آیا جگن مباحث کیلئے تیار ہیں؟