خریف فصلوں کی امدادی قیمت لاگت سے ڈیڑھ گنا بڑھی

نئی دہلی ۔4 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے خریف فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) لاگت سے ڈیڑھ گنا کرنے کے اپنے وعدے کو آج پورا کرتے ہوئے دھان کی ایم ایس پی 1750روپئے فی کوئنٹل ، باجرے کی 1950، مکا کی1700اور کپاس کا 5150روپئے فی کوئنٹل کردی۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی کی یہاں ہوئی میٹنگ میں خریف فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت میں اضافہ کرنے کی وزارت زراعت کی تجویز کو منظوری دی گئی۔حکومت نے دھان کی کم از کم سہارا قیمت 1750 روپئے فی کوئنٹل مقرر کی ہے جبکہ تل کا کم از کم سہارا قیمت 6249روپئے ، اڑد کی 5600 روپئے ، سویابین کی 3399روپئے فی کوئنٹل اور کپاس کی کم از کم سہارا قیمت 5150روپئے فی کوئنٹل مقرر کی ہے ۔جوار کا ایم ایس پی 2430روپئے ، مونگ کی 6975، ارہر 5675، راگی 2897، مونگ پھلی چھلکا کی 4890، سورج مکھی کی 5388اور رامتل کی 5877روپئے فی کوئنٹل کی گئی ہے ۔