خرابی صحت اور گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد۔/4 ستمبر، ( سیاست نیوز) خرابی صحت اور گھریلو تنازعات سے دلبرداشتہ ہوکر دو افراد نے خودکشی کرلی۔ یہ دوعلحدہ واقعات جواہر نگر اور رام گوپال پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 29سالہ جوزف دیناکرساکن دمائی گوڑہ بے روزگاری اور خرابی صحت سے پریشان تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ رام گوپال پیٹ پولیس کے مطابق 58 سالہ کیشو راؤ کارخانہ علاقہ میں رہتا تھا یہ شخص گھریلو تنازعات سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے یکم ستمبر کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔