حیدرآباد ۔ 22اگست ( پی ٹی آئی ) ریو اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی کے موقع پر اپنے انتہائی گرمجوشانہ استقبال سے غیر معمولی جذبات سے مغلوب سرکردہ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے آج کہا کہ ریو گیمس کے شہ نشین تک ان کی رسائی دراصل خدا کی مرضی اور خود ان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔ حالیہ ختم شدہ ریو 2016ء اولمپکس میں سندھو ہی سلور میڈل حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون اتھیلٹ تھیں جنہیں ویمنس سنگلز ٹائیٹل میں عالمی نمبر ایک اوراسپین کی کہنہ مشق کھلاڑی کیرولینا مارین کے ہاتھوں شکست کے بعد بحیثیت رنراپ سلور میڈل حاصل ہوا تھا ۔ سندھو نے کہا کہ ’’ سب سے پہلی بات خدا کا کرم ہے جو کسی بھی کامیابی کیلئے سب سے اہم ہے ‘‘ ۔ سندھو کے کوچ پولیلاگوپی چند نے بھی ایسے ہی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’’ ہماری تمام کوششوں میں یقینا میں یہی کہوں گا کہ سب سے زیادہ خدا کی مہربانی شامل رہی جو بہت بھی بہت اہم ہے ۔