حیدرآباد 23 فبروری ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام گاووں کو 31 مارچ تک پینے کا پانی فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ گاووں میں پائپ لائینس ڈالتے ہوئے داخلی پائپ نیٹ ورک کا کام بھی کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو اس کام میں دلچسپی دکھانی چاہئے تاکہ پائپ لائین کی تنصیب عمل میں لا کر ہر گھر کو نل کنکشن دیا جاسکے ۔ چیف منسٹر نے پینے کے پانی کی فراہمی پر آج پرگتی بھون میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اور کہا کہ مشن بھاگیرتا کے تحت ختم مارچ تک تمام گاووں کو پینے کا پانی فراہم کیا جانا چاہئے ۔ مشن بھاگیرتا کے نائب صدر نشین وی پرشانت ریڈی ‘ چیف سکریٹری ایس کے جوشی ‘ چیف منسٹر کی سکریٹری مس سمیتا سبھروال اور دوسرے عہدیدار موجود تھے ۔