خبردار.. مرد حضرات موبائل فون سے دوستی کم کرلیں !

لندن ۔ 24 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام)  ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موبائل فون سے نکلنے والی شعاؤں اور ارتعاش سے مردوں کی تولیدی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔ موبائل کے ان مضر اثرات کے نتیجے میں مردوں کے مادہ منویہ کے جرثومے تباہ ہوسکتے ہیں.. جس کی وجہ سے ان کی افزائش نسل رک سکتی ہے اور اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت کم ہوسکتی ہے۔حیفا شہر میں اسرائیلی ” ٹیکنیئن یونی ورسٹی” کی جانب سے کی جانے والی طبی تحقیق .. جس کو برطانوی اخبار "ڈیلی ٹیلی گراف” نے شائع کیا ہے… اس کے مطابق موبائل فون میں پوشیدہ شعاؤں سے مرد کے جسم میں تولیدی جرثومے (اسپرم) "پک” سکتے ہیں .. اس صورت میں جب کہ موبائل فون کو جسم سے بہت قریب کر کے رکھا گیا ہو۔تحقیق میں مردوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے موبائل فون جسم کے نچلے حصے کے بجائے جسم کے اوپری حصوں کی جیبوں میں رکھیں یہاں تک وہ تولیدی جرثوموں سے نسبتا دور رہیں تاکہ ان جرثوموں کو موبائل سے خارج ہونے والی تابکار شعاؤں سے محفوظ رکھا جاسکے۔تحقیق میں یہ بات واضح طور پر سامنے آئی ہے کہ موبائل فون کے زیادہ استعمال اور مردوں میں تولیدی صلاحیت اور افزائش نسل میں کمی کی شرح کے درمیان گہرا تعلق پایا جاتا ہے۔