’’ خبردار! جگن اپنے حدود سے تجاوز نہ کریں ‘‘ چندرا بابو

حیدرآباد۔31 اگست ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے قائد اپوزیشن وائی ایس جگن موہن ریڈی کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد وائی ایس جگن موہن ریڈی اگر اپنے حدود سے تجاوز کرنے کی صورت میں نہ ہی ہرگز برداشت کیا جائے گا اور نہ ہی انہیں بخشا جائے گا بلکہ کسی حد تک صبرکیا جائے گا ۔ آج پہلے دن اسمبلی اجلاس کی کارروائی کے کل تک ملتوی کردیئے جانے کے بعد چندرا بابو نائیڈو نے اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ایوان میں پیش آئے واقعات انتہائی بدبختانہ بات ہے اور عمداً وائی ایس آر کانگریس پارٹی ارکان نے ایوان کی کارروائی میں نہ صرف خلل اندازی کی بلکہ رکاوٹیں پیدا کیں ۔