حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر ( سیاست نیوز ) کانگریس انتخابی منشور کمیٹی کے صدرنشین سی داموداھر راجہ نرسمہا نے کہا کہ کانگریس برسراقتدار آنے پر خانگی یونیورسٹیز قانون منسوخ کردے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حصول اراضی قانون 2017 میں بھی اصلاحات کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس برسراقتدار آنے پر بڑے پیمانے پر ٹیچرس کے تقررات کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی کو ایک ہزار کروڑ روپئے کے خرچ سے ترقی دینے کی تجویز بھی وصول ہوئی ہے ۔