حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( دکن نیوز ) : مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی نمائندگی پر بعض خانگی جونیر کالجس کے ذمہ داروں نے مسلم طلباء وطالبات کے لیے انٹر میڈیٹ ایم پی سی ، بی پی سی اور سی ای سی کورسیس میں داخلوں کے لیے رعایتی فیس مقرر کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے والدین و سرپرستوں سے اس بات کی خواہش کی ہے کہ وہ اس غیر معمولی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے لڑکے و لڑکیوں کو رعایتی فیس پر داخلہ دلوا کر ان کے لیے اعلیٰ تعلیم کے امکانات پیدا کریں ۔ کالجس کے انتظامیہ نے ایم پی سی اور بی پی سی کے لیے 4000 روپئے سالانہ اور سی ای سی اور ووکیشنل کے لیے 3000 روپئے سالانہ فیس مقرر کی ہے جو موجودہ حالات میں برائے نام ہے ، ان کالجس میں قابل و تجربہ کار پوسٹ گریجویٹس ، لکچررس اور فیکلٹی کی نگرانی میں معیاری تعلیم کا نظم رہے گا ۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ریاست تلنگانہ سے ملحقہ ان کالجس میں تمام عصری سہولیات دستیاب ہیں ۔ مزید تفصیلات محمد برکت علی سے فون 9700088110 پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔