23 اور 24 ستمبر کو کونسلنگ ، دکن ریڈیو پر ایم اے حمید کے جوابات
حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ایمسیٹ III کے ذریعہ ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے گورنمنٹ کی ویب کونسلنگ کا پہلا مرحلہ 21 ستمبر کو ہوا ۔ پرائیوٹ نان میناریٹی کالجس میں بی زمرہ کی نشستوں پر داخلے کے لیے نیٹ کے اسکور پر 23 ستمبر اور 24 ستمبر کو عثمانیہ یونیورسٹی سی ڈی ای میں کونسلنگ ہے ۔ جس کے لیے 19 ستمبر تک آن لائن فارم داخل کرنا تھا ۔ تین مسلم میناریٹی میڈیکل کالجس کے لیے بھی امکان ہے کہ 24 ستمبر ، 25 ستمبر کو کونسلنگ ہوگی اس کے لیے رابطہ میں رہے ۔ ان معلومات کو دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں ایم اے حمید نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا ۔ ریڈیو آر جے مس منجو نے بڑی عمدگی کے ساتھ سوالات کو مرتب کرتے ہوئے ویب کونسلنگ کے طریقہ کار ویب آپشن کے بعد سیٹ الاٹمنٹ اور پرائیوٹ کالجس کی اے زمرہ اور بی زمرہ کی نشستوں کے متعلق استفسارات کیے جس کا تشفی بخش جواب دیا گیا ۔ اس سال 30 ستمبر تک داخلے مکمل کیے جائیں گے ۔ گورنمنٹ کی ویب کونسلنگ کے سیٹ الاٹمنٹ کے بعد دوسرے مرحلے کی کونسلنگ بھی ہوگی ۔ انٹر میڈیٹ بی پی سی طلبہ کو اس بار میڈیکل کورسز میں داخلے کے لیے تین دفعہ ایمسیٹ لکھنا پڑا ۔ کئی طلبہ نے ان کے رینک کے فرق پر بار بار امتحان کا اثر قرار دیا اور سوالی پرچوں میں غلطیوں سے جو 8 نشانات دئیے گئے اس سے نمایاں اثر پڑا ۔ محمد منیر نے پروگرام کو مرتب کیا جب کہ فہیم انصاری ترتیب کار تھے ۔ زاہد فاروقی ریڈیو اسٹیشن منیجر ہے ۔ آخر میں منجو نے شکریہ ادا کیا ۔۔