خانگی طیارہ حادثہ کا شکار، چار افراد ہلاک

ہوسٹن ۔ 29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد امریکی تاجر جس نے خود اپنا طیارہ اڑانے کی تربیت حاصل کی تھی، تاہم بدقسمتی سے ٹیکساس کے قریب ایک جنگل کے اوپر سے پرواز کے دوران طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں تاجر کے علاوہ دیگر تین افراد بشمول تین بچے ہلاک ہوگئے۔ 40 سالہ امجد سلطان اپنے فلائیٹ انسٹرکٹر کے ذریعہ اپنا طیارہ اڑانے کی تربیت حاصل کررہے تھے تاہم کل اڑان کے دوران سنگل نشستی طیارہ نواسوٹا میونسپل ایرپورٹ کے قریب واقع جنگل میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔ گریمس کاؤنٹی شیریف ڈونالڈ سویل نے یہ بات بتائی۔ سلطان کی گرل فرینڈ کی دو نوجوان بیٹیاں بھی اس وقت طیارہ میں تھیں۔ تحقیقات کرنے والی ٹیم نے بتایا کہ سلطان کی جانب سے مدد کیلئے کوئی کال نہیں کی گئی لہٰذا یہ اندازہ لگانا مشکل ہیکہ طیارہ کن مشکل حالات میں پھنسا ہوگا۔ مسٹر سویل نے چاروں افراد کی موت کی توثیق کردی۔