مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کا اجلاس ، جناب آصف پاشاہ و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔ 11 مارچ (راست) آل انڈیا مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کا ایک اجلاس جناب آصف پاشاہ سابق وزیر کی صدارت میں علیگڑھ کلب، بشیر باغ میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں مسلمانوں کے تعلیمی اداروں سے متعلق مختلف مسائل پر اہم ترین معاملات زیربحث رہے۔ جناب ایم ایس فاروق جنرل سیکریٹری نے خانگی مدارس کی مسلمہ حیثیت کیلئے حکومت کے سخت ترین شرائط میں نرمی لانے کے متعلق مسائل کو حل کرنے کیلئے مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت حکومت سے نمائندگی کرنے کا مشورہ دیا جس پر متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ اجلاس میں جناب یوسف اعظم نے کہا کہ خانگی مدارس حکومت کی ہر ایک کو تعلیم فراہم کرنے کی ذمہ داری میں مدد کررہے ہیں۔ اسی لئے شرائط میں نرمی لاتے ہوئے فائر اور ٹریفک سے متعلق شرائط میں نرمی لانا چاہئے۔ آئندہ اجلاس جو 24 مارچ کو مقرر ہے۔ اس میں حکومت تلنگانہ کے وزیر تعلیم جناب جگدیشور ریڈی کو مدعو کرنا طئے کیا گیا ہے اور خانگی مدارس کے فرنٹ اور انتظامیہ کو شامل کیا جائے گا۔ ۔اجلاس میں صدر آصف پاشاہ نے نئی کمیٹی کے ارکان کا اعلان کیا جس میں رحیم الدین انصاری ڈاکٹر یوسف اعظم، ایس اے ہدیٰ، ظفر جاوید کو نائب صدر، نعیم اللہ شریف، مرزا عبداللہ بیگ، سلیم باشاہ، ایم اے متین کو جوائنٹ سیکریٹری، اور سید اسلم نذیر، طاہر فراز کو اسسٹنٹ سیکریٹری اور کے اے معز کو آرگنائزنگ سیکریٹری اور خلیل الرحمن کو خازن مقرر کیا گیا۔ ارکان عاملہ میں محمد مشتاق علی، احمد بشیر الدین فاروقی، منیرالدین علوی، شیخ سیادت علی، ساجد ربانی، ڈاکٹر اقبال محی الدین، محترمہ حسنیٰ پاشاہ، محترمہ نیر فوزان، محترمہ محسنہ مبین وغیرہ کو شامل کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر اقبال جاوید، ڈاکٹر رفیق اور احمد الدین کو بھی شامل کیا گیا۔