حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد شہر میں کئی پرائیویٹ اسکولس سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن سی بی ایس ای سے الحاق کے بغیر چلائے جارہے ہیں ۔ اسکولس کیلئے ضروری ہے کہ وہ کرنے کیلئے کمشنر و ڈائرکٹر اسکول تعلیم محکمہ سے اجازت حاصل کرے بعض اسکولس سی بی ایس ای سے الحاق کے جھوٹے دعوے کرتے ہوئے طلبہ کے سرپرستوں کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حیدرآباد وینکٹ نرسمہا نے کہا کہ جب بھی شکایات وصول ہوتی توچھان بین کی جاتی ہے اور قصوروار اسکولس کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے ۔ کرپشن کے خلاف فورم کے ایک ذمہ دار عہدیدار وجئے گوپال نے کہا کہ کئی اسکولس کے مینجمنٹس سی بی ایس ای کے تحت کام کرنے کا دعوی کرتے ہوئے تلنگانہ بھر میں ہزارہا سرپرستوں کو لوٹ رہے ہیں ۔