خاندان کی مرضی کیخلاف عشق کی شادی کرنے والی کا اغواء

مظفرنگر ۔5 ستمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) ایک عورت جس نے خاندان کی مرضی کیخلاف شادی کرلی ، اُس کے فیملی ممبرس نے بتایا جاتاہے کہ ایک گورنمنٹ ہاسپٹل میں پولیس ویان پر حملہ کرتے ہوئے اُسے اغواء کرلیا ، جہاں وہ عدالت کے احکام پر عمر کا پتہ چلانے کیلئے لے جائی گئی تھی ۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سٹی) اُوم ویر سنگھ نے آج بتایا کہ اُس عورت کو اُسی کے خاندان والوں نے منگل کو ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کے احاطہ سے اغواء کیا اور گاڑی میں لے کر چلے گئے ۔ اس عورت کی شادی گزشتہ ماہ اپنی مرضی سے ہوئی تھی ۔