حیدرآباد 9 فبروری (پریس نوٹ) لوک ستہ پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر جئے پرکاش نارائن نے آج نوجوانوں پر زور دیا کہ خاندانی سیاست کو پروان چڑھانے اجتناب کریں۔ حلقہ ملکاجگیری کے تقریباً 150 نوجوان مرد و خواتین اور سوشل میڈیا سے دیگر 50 نوجوانوں کی لوک ستہ پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ سیاست کا محور تعلیم، طبی نگہداشت، روزگار اور بنیادی ضرورتوں کی فراہمی ہونا چاہئے اور یہ انھیں کے گرد گھومنا چاہئے نہ کہ بعض خاندان اور ان کا دولت جمع کرنا اس کا محور ہونا چاہئے۔