حیدرآباد 20 اپریل ( سیاست نیوز ) : خاندانی تجارت نسل در نسل منتقل ہونا ایک مسیحائی ہے لیکن خاندانی تجارت کے ضمن میں کوئی کورس تاحال متعارف نہیں ہوا اور ایسے کورس کی ابتدااس مسابقتی دور میں اہمیت ہے جس کیلئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ و ٹی ایس ڈبلیو نے اشتراک کرکے پوسٹ گریجویٹ میں فیملی بزنس مینجمنٹ کا اعلان کیا ہے تاکہ نئی نسل میں شعور بیداری پیدا کی جاسکے ۔ ملک میں خاندانی تجارت و دیگر تجارت کے مواقع ہیں اور نوجوان نسل کو رہنمائی کی ضرورت ہے اور یہ پیشہ وارانہ انداز میں ہونی چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار ٹائمس پروفیشنل لرننگ کے صدر انیش سری کرشنا نے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ 2 سالہ پروگرام ہے جو کہ ابتداء میں کولکتہ میں شروع کیا گیا ہے ۔۔