خامنینی کا مسلمانوں پر زور: امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدت کے ساتھ کھڑ ے ہوجائیں

تہران:ایران کے روحانی لیڈر آیت اللہ خامنینی نے اتوار کے روز سارے دنیا کے مسلمانوں پر زوردیا کہ وہ سالانہ حج کے موقع پر امریکی اور اسرائیل کے خلاف شدت کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔زنہونیوز ایجنسی نے خامنینی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اسلامی دنیا کے سب سے حساس ’’ القدس (یروشلم) اور مسجد الاقصیٰ پر مرکز توجہہ بنا ہوا تھا۔

انہوں نے کہاکہ ’’ یہاں پر کوئی مکہ اور مدینہ سے مقدس شہر کوئی اور نہیں ہے‘ جہاں پر مسلمان فلسطین اور مسجد اقصیٰ کی حمایت میں جہاں پر اپنی بات رکھ سکتے ہیں‘‘۔انہو ں نے کہاکہ مسلم ممالک کے داخلی امور میں امریکہ کی بیجا مداخلت اور دہشت گرد گروپوں کی تیاری ایک اور وجہہ ہے کہ مسلمان اگست کے آخری دنوں میں سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ میں حج دوران اپنا امریکہ خلاف احتجاج درج کرائیں۔

انہوں نے زوردیا کہ’’ امریکی حکومت دہشت گرد گروپوں سے زیادہ خطرناک ہے۔مسلمانوں کو اپنے دشمن سے چھٹکارہ پانے کے راستوں کے متعلق معلومات ہونی چاہئے‘‘۔

سال 2015میں بھگدڑ کے دوران 450ایرانیوں کی موت کے بعد ایران نے پچھلے سال اپنے عازمین کو حج کے لئے روانہ کرنے سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔تہران اور ریاض کے درمیان میں اس مسلئے پربات چیت کے بعد ایران نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال86500عازمین حج کو روانہ کیاجائے گا۔