ڈھاکہ ۔ 24جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء کے چھوٹے بیٹے عرفات رحمن عرف ’کوکو‘ جو خود مسلط جلاوطنی کے طورپر ملائیشیا میں مقیم تھے قلب پر شدید حملے کے سبب فوت ہوگئے ۔ سابق وزیراعظم خالدہ کے پریس سکریٹری معروف کمال سہیل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ دواخانہ کو منتقلی کے دوران قلب پر حملے کے سبب وہ فوت ہوگئے ۔ 45 سالہ کوکو سیاست سے دور تھے لیکن اُن پر رشوت ستانی کا الزام ثابت ہونے کے سبب چھ سال کی قید ہوئی تھی ۔ بعدازاں وہ علاج کیلئے پیرول پر رہائی کے بعد 2008ء میں بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے ۔