ڈھاکہ۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ خالدہ ضیاء کے دفتر کے قریب زبردست پولیس بندوبست کے باوجود تین دیسی ساختہ بم دھماکے ہوئے۔ یہ بم دھماکے کل رات 9.15 بجے سنے گئے اور دفتر سے صرف 150 گز کے فاصلہ پر کئے گئے تھے۔ تقریباً 50 پولیس ملازمین اپوزیشن قائد خالدہ ضیاء کے مکان و دفتر کے اطراف تعینات ہیں۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے ملک گیر سطح پر سڑکوں، ریلوے پٹریوں اور آبی گزرگاہوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کی وجہ سے مہلک بے چینی پیدا ہوگئی ہے جس میں تاحال 45 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ آج کے پُرتشدد احتجاج میں کم از کم 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔