ڈھاکہ ۔ 25فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم و اہم اپوزیشن بی این پی کی صدر خالدہ ضیاء کی ضمانت پررہائی کی درخواست کی سماعت کل مقرر کی ہے ۔ 72سالہ قائد گذشتہ تین میعادوںکیلئے وزیراعظم رہ چکی ہیں ‘ انہیں ڈھاکہ کی ایک عدالت نے جعلسازی کے مقدمہ میں قید کی سزا سنائی تھی ۔ ان کے شوہر مرحوم ضیاء الرحمن کو بھی ضیاء یتیم خانہ ٹرسٹ میں دو کروڑ 10لاکھ مالیتی غبن کے الزام میں بعد از مرگ سزا سنائی گئی تھی ۔ اسی عدالت میں جہاں ضیاء الرحمن کو یکم فبروری کو سزا سنائی گئی تھی درخواست ضمانت کی سماعت بھی مقرر ہے۔