خالدہ ضیاء کا بایاں ہاتھ مفلوج

ڈھاکہ ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء اور بی این پی سربراہ خالدہ ضیاء جو اس وقت بدعنوانیوں میں ملوث پائے جانے پر جیل کی سزاء کاٹ رہی ہیں، اب اپنے بائیں ہاتھ کو استعمال کرنے کے قابل نہیں ہیں جو مفلوج ہوکر ٹیڑھا ہوگیا ہے۔ خالدہ ضیاء کے ڈاکٹر کے مطابق 73 سالہ خالدہ ضیاء کو ان کی صحت خراب ہوجانے کے بعد عدالت کے حکم پر ایک خصوصی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔ ماہ فروری میں خالدہ ضیاء کو پانچ سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی۔ گذشتہ 30 سال سے سابق وزیراعظم رہیومائوئیڈ آرتھریٹیس سے متاثر ہیں جس نے ان کے بائیں ہاتھ (بازو) کو شدید طور پر متاثر کیا ہے اور اب وہ اسے حرکت دینے کے موقف میں بھی نہیں ہیں۔ ڈاکٹر عبدالجلیل چودھری نے بنگابندھو شیخ مجیب میڈیکل یونیورسٹی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتائی۔