خالدہ ضیاء دھوکہ دہی مقدمہ میں عدالت میں پیش

ڈھاکہ۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کی قائد اپوزیشن و سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کو آج دھوکہ دہی کے دو مقدمات میں ضمانت پر رہائی منظور کردی گئی جب کہ وہ گذشتہ تین ماہ میں پہلی بار اپنے دفتر سے باہر عدالت کے اجلاس پر پیش ہوئیں ۔ اس سے اشارہ ملتا ہے کہ ملک کا خطرناک سیاسی تعطل اب ختم ہورہا ہے ۔ بی این پی کی صدرنشین اپنے گلشن کے دفتر سے جہاں وہ 3جنوری سے مقیم تھیں‘ دھوکہ دہی کے مقدمات میں خصوصی عدالت کے اجلاس پر خودسپردگی کیلئے پیش ہوئیں جہاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔